حماس نے جنگ بندی قبول نہ کی تو فوجی کارروائیوں میں شدت آسکتی ہے،نیتن یاہو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی وزیرِاعظم  نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل طور پر قبول نہ کیا تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

نیتن یاہو نے اپنے ایک ٹیلی وژن خطاب میں تصدیق کی کہ اسرائیلی وفد قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ جنگ بندی کے نفاذ اور اس کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرنے کے سلسلے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔اسرائیلی وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے پاس اب کوئی دوسرا راستہ نہیں، اسے یہ معاہدہ قبول کرنا ہوگا۔ حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، چاہے یہ عمل سفارتی طریقے سے ہو یا فوجی طاقت کے ذریعے۔”انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ *“حماس کو غیر مسلح کرنا ضروری ہے، اور یہ کام ہم ہر حال میں کریں گے۔”
گنیتن یاہو کے بیان سے اشارہ ملتا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط قبول نہ کیں تو اسرائیل غزہ میں اپنی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کی تیاری کر رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو بڑی حد تک قبول کر لیا ہے، تاہم تنظیم نے منصوبے کے چند نکات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق حماس نے سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر کے مجوزہ کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر جانبدار ثالث کے طور پر قابلِ قبول نہیں۔
مصری میڈیا کے مطابق اتوار اور پیر کے روز قاہرہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوں گے جن میں یرغمالیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تفصیلات طے کی جائیں گی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بار پھر حماس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حماس کو فوری طور پر قدم اٹھانا ہوگا، ورنہ تمام شرائط ضائع ہو جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کرے گا اور غزہ کو دوبارہ خطرہ بننے نہیں دیا جائے گا ۔
ادھر اسرائیلی افواج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید او 265 زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر سخت مؤقف اختیار کر رہا ہے بلکہ ممکنہ طور پر غزہ پر فوجی دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی اپنا چکا ہے۔

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں