اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خونریزی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ ا آئی ایم ایف نے 98 جیسی 4 مزید سخت شرائط کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موڈیز نے بھی ریٹنگ کم کر کے ڈیفالٹ کا الارم بجا دیا ہے، سیلز ٹیکس بھی 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا ہے، ایل پی جی بجلی مہنگی اور پیٹرول نایاب ہونے جا رہا ہے ، کوئی سمندر میں بھوک سے مر رہا ہے، کوئی سڑک پر اور کوئی گھر میں۔
ایل پی جی بجلی مہنگی اورپیٹرول نایاب ہونےجارہاہےپاکستان غریب کےلیےبڑی جیل اورڈیتھ زون بنتا جا رہا ہےکوئی سمندرکوئی سڑک پراورکوئی گھرپربھوک کامارامررہاہے10مہینے میں حکومت کی کوئی کاکردگی سوائےاپنےکیس ختم کرانے کےنہیں ججوں کوتقسیم کرنےکی1998کی سازش ہورہی ہےملک98کےحالات میں جارہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 1, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 ماہ میں اپنے مقدمات ختم کرنے کے علاوہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، ججز کو تقسیم کرنے کی 1998 جیسی سازش ہو رہی ہے، ملک 98 کے حالات کی طرف جا رہا ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک میں خون خرابہ ہوگا