ووٹ خریدے اور بیچے جائیں تو سمجھ لیں زرداری پیچھے، شیخ رشید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ووٹ خریدے جائیں تو سمجھ جائیں زرداری موجود ہے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری خرید و فروخت کا بازار چلاتے ہیں۔ جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہو سمجھ لیجئے آصف زرداری وہاں ہیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دیگر پاکستانیوں کی طرح سمندر پار پاکستانیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔ موجودہ حکومت اس معاملے پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
ہم سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے ، عمران خان جہاں بھی ہیں ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ جہاں ووٹ کی خرید و فروخت ہو وہاں سمجھ لیں آصف زرداری پیچھے ہیں۔ آصف زرداری نے خرید و فروخت کا بازار لگا دیا۔ جہاں ووٹوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہو سمجھ لیجئے آصف زرداری وہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور جا رہا ہوں، وہاں چودھری شجاعت حسین سے بات کروں گا۔ ق لیگ سے پرانے تعلقات ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca