زرداری کی پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )زرداری نے پرویز الہٰی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کردی پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے 22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں اپنے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی کے لیے حکمت عملی طے کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے کی پیشکش کی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت سے فون پر رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے اپوزیشن کے بعض ارکان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے بیان کے بعد پی ٹی آئی ارکان کو ممکنہ گرفتاریوں اور حکومتی ہتھکنڈوں سے بچانے کے لیے اجلاس سے قبل محفوظ مقامات پر اکٹھے رکھنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز آصف زرداری مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچے اور شہباز شریف کی رہائش گاہ پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلوں پر انہیں اعتماد میں لیا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت آپ کے تعاون سے ہی آگے بڑھ سکتی ہے۔ اور پارٹی ارکان کو ووٹ دینے کی ہدایت کریں، چوہدری شجاعت حسین اس پر خاموش رہے۔

آصف علی زرداری سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات کے بعد آصف زرداری مسکراتے ہوئے فتح کا نشان بناتے ہوئے چلے گئے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca