117
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موٹرسائیکل کل گاڑیوں کا 47 فیصد ہے تاہم حکومت نے رکشہ، سوزوکی اور چھوٹی گاڑیوں کو بھی فیول سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔
اشرافیہ کا نظام ختم ہونا چاہیے،اسحاق ڈار نے ملک کو نقصان پہنچایا ، مفتاح اسماعیل
آئی ایم ایف نے اس پر حکومت سے سوال کرنا ہیں لیکن حکومت کے پاس جواب موجود ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اس بات پر بضد ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ذریعے 6 ارب ڈالر کا بندوبست کرے، جب تک ایسا نہیں ہوتا پاکستان اور آئی ایم ایف کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔
حکومت کی کوئی سنجیدہ معاشی پالیسی نہیں،معیشت سے کھلواڑ ہورہا ہے، مفتاح اسماعیل
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں کے لیے دوست ممالک سے الگ الگ مذاکرات کرنے کے بجائے مل کر اپنا لائحہ عمل پیش کریں، امریکا، عرب ممالک، چین اور پیرس کلب کے ممالک سے مل کر بات کرنی چاہیے۔