اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پرنوجوان کو نماز پڑھنے سے روک  دیا گیا 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اوٹاوا .کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر ایک مسلمان نوجوان کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوٹاوا کے ریلوے اسٹیشن پر تعینات گارڈ نے مسلمان نوجوان احمد کو نماز پڑھنے سے روک دیا-

 

یہ کہتے ہوئے کہ اس کی نماز سے دوسرے لوگوں کو پریشانی ہوگی۔

گارڈ نے مسلم نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ  ریلوے اسٹیشن کے آس پاس نماز نہ پڑھیں۔

اطلاعات کے مطابق مسلم نوجوان ریلوے اسٹیشن کے ایک خالی ہال میں نماز ادا کر رہا تھا جہاں کوئی لوگ موجود نہیں تھے۔ مسلم نوجوان کو نماز پڑھنے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ریلوے اسٹیشن انتظامیہ نے مسلم نوجوان اور مسلم کمیونٹی سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے گارڈ کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]