103
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے سماعت کی
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے
عدالت میں ملزم کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی جس پر انہوں نے چارج شیٹ میں الزامات کی تردید کی
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے میں عمران خان اور دیگر کے خلاف جیل ٹرائل کی منظوری دی گئی ہے.