اپنی نہیں ملک کی فکر ہے،اپیل کرتا ہوں مذاکرات کریں،عمران خان 

 اردو ورلڈ کینیڈا ٰ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری اپیل ہے کہ فوری طور پر مذاکرات ہونے چاہئیں، مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جس کی فکر سب کو ہونی چاہیے۔

ویڈیو لنک پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، چاہتا ہوں کہ پوری قوم سمجھے کہ میں سیاست میں کیوں آیا، میرے سیاست میں آنے کی بڑی وجہ قانون کی بالادستی ہے۔

برطانیہ میں گورننس تھی، ہمارے ملک میں ممبران اسمبلی کا بڑا کام لوگوں کی سفارشیں کرنا ہے ، پاکستانی کام کے لیے یورپ اور برطانیہ جاتے تھے کیونکہ وہاں قانون اور انصاف ہوتا تھا، ترقی یافتہ ممالک میں حکومتی حکام آپ کو غیر ضروری طور پر ہراساں نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام میں باہر سے آنے والے  گزارا نہیںکر سکتے، واپس چلے جاتے تھے۔ ملک میں انصاف کا نظام لانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔1996 میں تحریک انصاف بنائی نظریہ اسلامی فلاحی ریاست تھا اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ  قرار داد پاکستان سے لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

پاکستان میں اس وقت بدترین قسم کی غلامی ہو رہی ہے، پولیس گھر میں گھس کر پورے گھر کو توڑ رہی ہے، قصور صرف یہ کہ پی ٹی آئی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون مکمل طور پر نافذ ہے، کورکا کمانڈر کا گھر جلائے جانے کا 4 دن بعد عدالت میں پتہ چلا، وہاں اس کی مذمت کی ۔ ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف بغیر تفتیش کریک ڈاؤن، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ پولیس خود گاڑیاں جلا رہی تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، اب جبری طلاقیں ہورہی ہیں، پریس کانفرنس کے لیے آتے ہیں کہ 9 مئی کو کچھ برا ہوا، میں فوج کے ساتھ ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو اگلے دن مزید سختی شروع ہو جاتی ہےْ۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس ہی مراد سعید کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں ،عمران خان

عجیب ذہن کے لوگ ہوتے ہیں، جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو گھٹنے  کانپنے لگتے ہیں، میں اپیل کرتا ہوں کہ فوراً مذاکرات ہوں،  ۔ ملک کی فکر ہے جو سب کی فکر ہونی چاہیے، مذاکرات کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس وقت جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ حل نہیں، قوم اور کارکنوں سے کہتا ہوں کہ صبر سے کام لیں۔ ، فکر نہ کریںپی ٹی آئی ختم نہیں ہو رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں

بااختیار لوگوں سے بات کیلئے کمیٹی بنا رہا ہوں، یاد رکھیں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا، عمران خان

عمران خان نے مزید کہا  کہ جب تک میری سانس ہے، حقیقی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے کا ہو گیا ہے، خطرے کی گھنٹی بجنی چاہیے، پی ڈی ایم والوںکو فکر کیوں نہیں ہوتی  کیونکہ ان کا پیسہ باہر ڈالروں میں پڑا ہوا ہے جب سے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی ڈالر 130 روپے مہنگا ہو چکا ہے عمران خان نے کہا کہ میں ملک سے باہر نہیں جانا چاہتا، یہیں رہوں گا، جن کی جائیدادیں باہر ہیں انہیں ای سی ایل سے فرق پڑے گا ْ

یہ بھی پڑھیں

یزیدیت کے خلاف آخری دم تک مزاحمت کریں گے،عمران خان

زبردستی طلاقیں، پکڑ دھکڑ، مار پیٹ سے نفرتیں بڑھیں گی – پاکستان کو تباہ نہ کریں، وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام ادارے مل بیٹھیں، سب سے بڑی وفاقی جماعت، سب مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل تلاش کریں۔ اداروں کو ٹھیک کرنا ہوگا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com