تفصیل کے مطابق اڈیالہ جیل میں بیان ریکارڈ کرانے کے دوران عمران خان کے وکیل بھی موجود تھے۔ بیان ریکارڈ کرانے کے ساتھ ہی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے ان سے ملاقات کی اجازت لی جہاں انہوں نے عمران خان کا معائنہ کیا۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ڈاکٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بظاہر عمران خا ن بہترین موڈ میں ہیں اور اپنی خوراک سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طبی معائنے میں ایسا کچھ نہیں ملا کہ انہیں سلو پوائزن دیا گیا ہو، ہو سکتا ہے کسی موقع پر انہوں نے کچھ خدشہ ظاہر کیا ہو
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو خوراک کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں، وہ صحت مند شخص کی طرح محدود خوراک کھاتے ہیں، شاید جیل میں وہ ورزش نہیں کر پا رہے جیسا کہ وہ گھر میں کرتے تھے۔
دریں اثناء ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سب عمران خان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں انہیں ٹینشن میں رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ بات کی جاسکتی ہے اور کس سے بات کی جاسکتی ہے یہ وقت آنے پر سامنے آئے گا
81