عمران خان،شاہ محمود، شیخ رشید سمیت دیگر توڑپھوڑ کے کیس میں بری کردئیے گئے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کو آزادی مارچ کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں بری کر دیا.
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے پولیس سٹیشن I نائن میں رجسٹرڈ کیس میں آزادی مارچ کی توڑ پھوڑ اور فسادات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنایا.
عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی کو کیس سے بری کر دیا، بری ہونے والوں میں صداقت عباسی، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان بھی شامل ہیں.
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف 2022 میں دفعہ 144، توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا.
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی جانب سے سردار محمد خرجی خان ایڈووکیٹ، علی بخاری ایڈووکیٹ، آمنہ علی اور دیگر نے دلائل دئیے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا