اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے اور ان 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی اسمبلی کے ان 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے 9 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2، این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کراچی 1 اور این اے 246 جنوبی کراچی میں ہوں گے۔