اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے زمان پارک گھر پر پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، توڑ پھوڑ کی، املاک کو نقصان پہنچایا، 18 مارچ کو زمان پارک آپریشن پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ، عدالت 17 مارچ کو متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
اس کے علاوہ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
عمران خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو آج سہ پہر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی