عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش، دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور
عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے زمان پارک گھر پر پولیس آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان جسٹس طارق سلیم شیخ کے روبرو پیش ہوئے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، توڑ پھوڑ کی، املاک کو نقصان پہنچایا، 18 مارچ کو زمان پارک آپریشن پر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ،  عدالت 17 مارچ کو متعلقہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر  بنچ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اس کے علاوہ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو آج سہ پہر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا