105
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سول جج محمد مرید عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو ڈرانے دھمکانے کے کیس کی سماعت کی پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل مکمل کئے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر شہباز گل کا ریمانڈ لینے والی خاتون جج کو تقریر کے دوران دھمکیاں دینے کا الزام تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔