اردورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں ملاقات کی تاہم وکلا کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچی تو گاڑیوں کو پولیس گیٹ پر آدھے گھنٹے تک روک دیا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوٹھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کی اجازت دی۔
اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی، تاہم پی ٹی آئی کے وکلا شیرافضل، نعیم پنجوٹھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔
جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار ہائی الرٹ رہے جبکہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہو گئے۔