اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ تخت لاہور لینے آئے تھے اور (ن) لیگ کا تابوت لے کر واپس چلے گئے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست ان کے اپنے شہر لاہور میں دفن ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گوٹی پھنس گئی، جی کا جانا ٹھہر گیا، شیخ رشید
عمران خان اسمبلیاں تحلیل کر کے جلد زخمی حالت میں انتخابی مہم شروع کر دیں گے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ عمران خان سیاست جانتے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کی گئی تھی۔ وزیر داخلہ کو تخت لاہور لینا تھا وہ (ن) لیگ کا تابوت واپس لے آئے۔
مزید پڑھیں