148
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں گھر میں بجلی کی تاریں گرنے سے کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کے مطابق شرقی ریجن میں ٹرانسفارمر جلنے سے گھر میں بجلی کی تاریں گریں۔ایس ایچ او سٹی سکندر عمرانی کا کہنا ہے کہ گھر میں بجلی کی تاریں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا اور 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، دو بیٹے اور 60 سالہ پڑوسی شامل ہیں۔ تمام افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔