لاہور کے مختلف علاقے: گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہانہ، گجمٹہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشنا نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، گلبرگ۔ ،گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل چھائے رہے۔
بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے گر گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی متوقع سموگ کے اثرات سے بچانے میں بارش اہم ثابت ہوگی۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیرآباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہلنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل اور دیگر شہروں میں بادل برسے۔
74