پنجاب حکومت نےآج8 اضلاع میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیدی

محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نئے نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاپنگ مالز سمیت مارکیٹیں آج کھل سکیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔ فیصلے کا اطلاق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ پر بھی ہوگا، جمعہ کو شاپنگ مالز اور بازار معمول کے مطابق کھلیں گے، آج ریسٹورنٹ، سینما، جم بھی کھلے رہیں گے۔

ہمیں فالو کریں