ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے کریم بینزیما سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت پر فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لیں۔واضح رہے کہ الجزائری نژاد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر بلاجواز بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں ۔
بیلن ڈی آر ایوارڈ فرانس فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے، دنیا بھر کے 180 صحافیوں نے فاتح کو ووٹ دیا۔میسی نے سب سے زیادہ 7 بار ‘بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا ہے جب کہ رونالڈو نے 5 بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔
223