اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت پاکستان نے پیر کو اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
فنانس ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور شرح مبادلہ کے تغیرات کے تناظر میں حکومت نے موجودہ قیمتوں یا پیٹرولیم مصنوعات پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کے اثرات صارفین تک پہنچ سکیں
نئی تبدیلیوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 233.91 روپے فی لیٹر، ڈیزل 244.44 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 199.40 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 191.75 روپے فی لیٹر
نئی قیمتیں 16 اگست 2022 سے لاگو ہوں گی۔
ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے لیے وضع کردہ شرائط کی وجہ سے حکومت پاکستان پیٹرولیم پر سبسڈی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔