بھارت کینیڈا تنازع،اردن،متحدہ عرب امارات،برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کردی

 

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے کینیڈا کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

بعد ازاں کینیڈین وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن ز ید سے بھی بات کی اور سکھ رہنما کے قتل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹھوس شواہد کو دیکھتے ہوئے امارات نے بھی کینیڈا کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اردنی رہنما عبداللہ بن الحسین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کینیڈا 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لے،بھارت 

یاد رہے کہ 21 ستمبر کو کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کرتے ہوئے بھارتی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔جس کے جواب میں ہندوستان میں کینیڈین سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیاگیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا