یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میںہالینڈ کو شکست دیدی
آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے 41.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویرات کوہلی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 97 اور ہاردک پانڈیا 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ بھارت کی تین وکٹیں صرف دو رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں۔ دونوں اوپنرز روہت شرما، ایشان کشان صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شریاس آئر بھی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو9 وکٹوں سے شکست دیدی
جس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے درمیان 165 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ آٹھویں اوور میں 20 رنز کے مجموعی سکور پر مچل مارش نے 12 رنز پر ویرات کوہلی کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
چنئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں 199 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوچن 27، گلین میکسویل 15، کیمرون گرین 8، کپتان پیٹ کمنز 15، جبکہ ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری اوورز میں مچل اسٹارک نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے 3، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ نے 2، 2 جبکہ اشون، محمد سراج اور پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میچ کو ختم کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز فتح سے کریں۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دیگا ،پیش گوئی
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز آسٹریلیا کی فتح سے کرنا چاہتے ہیں، شبمن گل بخار کے باعث مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، ان کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔