130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے پاکستان کے قومی شاعر اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال پر مضمون کو نصاب سے حذف کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔
بھارت میں ایک بار پھر متعصبانہ رویہ سامنے آیا ہے جس کے تحت علامہ اقبال کے مضمون ’اقبال: برادری‘ کو نصاب سے نکال دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مضمون کو نصاب سے نکالنے کی قرارداد جمعے کو منظور کی گئی۔اس حوالے سے اکیڈمک کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ ‘ سیاسیات کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تحریک التواء پیش کی گئی، تحریک کے مطابق اقبال پر ایک باب تھا جسے نصاب سے نکال دیا گیا ہے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نصاب کو جدید بنانے کی مہم کے سلسلے میں اقبال کا مضمون حذف کیا گیا۔واضح رہے کہ علامہ اقبال نے سار ے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا لکھا تھا جسے آنجہانی لتا منگیشکر سمیت کئی گلوکاروں نے گایا تھا۔