مختلف شاہراہوں پر عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ’غدار پاکستان‘ کے بینرز آویزاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوم مذمت غدار پاکستان کے موقع پر راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں پر بینرز آویزاں کیے گئے جن پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی تصاویر تھیں۔

مری روڈ، صدر اور کچہری چوک سمیت کئی شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تصاویر پر ’غدار پاکستان‘ کے الفاظ درج ہیں۔

آویزاں بینرز پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، عمران اسماعیل، فرخ حبیب، مراد سعید اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی تصاویر ہیں۔عمران اسماعیل کی تصویر کے ساتھ لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے اکسانے کا متن درج کیا گیا ہے اور فرخ حبیب کی تصویر کے ساتھ پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کا متن لکھا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

یاسمین راشد کی تصویر کے ساتھ عوام کو جناح ہاؤس لے جانے کے لیے لکھا ہوا ہے، بینرز پر غدار پاکستان کے یوم مذمت کی تحریر بھی درج ہے۔کچہری چوک کے قریب وال آف شیم کے نام سے بڑا بینر بھی آویزاں کیا گیا ہے جس پر پی ٹی آئی کے 21 ارکان کی تصاویر آویزاں ہیں۔

ہمیں فالو کریں