بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی ، کشیدگی میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ہندوستان نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا سروس معطل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث نکلا،کینیڈا کا بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد مرکزی حکومت نے کینیڈا میں موجود کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا سروس معطل کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے ویزا سروس اگلے نوٹس تک معطل کر دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آن لائن ویزا درخواستوں کی نگرانی کرنے والے ویزا ایپلیکیشن سینٹر بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ بھارتی مشنز کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر ویزا سروس معطل کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

بھار ت کی سفری ایڈوائزری مسترد ،کینیڈا تمام لوگوں کیلئے محفوظ ملک ہے ، کینیڈین پبلک سیفٹی منسٹری

واضح رہے کہ بھارت نے یہ فیصلہ کینیڈین حکومت کی جانب سے خالصتان موومنٹ کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام عائد کرنے کے بعد لیا ہے جس میں کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ اس کے پاس ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ اس معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تناؤ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے سفیروں کو بھی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

     اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں    9946622  (825)  1+   یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

     

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2023 @ urduworld.ca