بھارتی گلوکار دلیرامہندی کو انسانی سمگلنگ کیس میں دو سال قید کی سزا سنادی گئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) بھارتی گلوکار دلیر مہندی کو انسانی سمگلنگ کیس میں دو سال قید ہوگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پٹیالہ کی عدالت نے معروف بھارتی گلوکار دلیرمہندی کے خلاف انسانی سمگلنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گلوکار کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

دلیر مہندی اور ان کے بھائی پر 2003 میں انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا، دونوں بھائیوں پر پیسے لے کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کا الزام تھا جو عدالت میں ثابت ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق گلوکار لوگوں کو یہ کہہ کر غیر قانونی طور پر ملک سے باہر بھیجتا تھا کہ وہ اس کے بینڈ کا حصہ ہیں۔

1998 اور 1999 میں دلیر مہندی اور اس کا بھائی 10 لوگوں کو اپنے گروپ کے ممبر ہونے کا بہانہ بنا کر امریکہ لے آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار اور ان کے بھائی کو اکتوبر 2003 میں انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں بھائیوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی جس کے باعث انہیں رہا کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca