بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی،چیئرمین آئی پی ایل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا جب کہ آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی بورڈ کے خزانچی اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل بھی آئی سی سی اجلاسوں کے لیے ڈربن، جنوبی افریقہ میں ہیں، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور بورڈ آف کنٹرول فار انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،کیا ایشیاء کپ ملتوی ہوجائیگا ؟

اس موقع پر ارون دھومل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی جب کہ ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگ مرحلے کے صرف چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، پاک بھارت میچ سمیت باقی 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ارون دھومل نے جے شاہ کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ذکاء اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر بات ہوئی، بھارتی ٹیم یا بھارتی بورڈ سیکرٹری کے پاکستان جانے کا معاملہ زیر بحث نہیں۔

مزید پڑھیں

ایشیاء کپ تنازعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید لچک دکھا دی

پاکستان ایشیا کپ میں ہوم گراؤنڈ پر صرف نیپال کے خلاف میچ کھیلے گا، جبکہ باقی تین میچ بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے میچز دمبولا میں کھیلے جانے کا امکان ہے، پاک بھارت میچ بھی دمبولا میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے میچز لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ دونوں رہنماؤں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

کیا بھارت کی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان آئیگی ؟

ذرائع کے مطابق جے شاہ نے ذکا اشرف کو بھارت میں ورلڈ کپ دیکھنے کی دعوت دی اور انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران بھارت آنے کی دعوت قبول کر لی۔دونوں بورڈ حکام نے کرکٹ تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ ذکاء اشرف نے جے شاہ سے گفتگو میں کہا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائیں گے، پاکستانی لوگ اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ ایشیا کپ پاکستان کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca