اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے
ملک میں 29 ہزار 518 سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدن رکھنے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 28.35 فیصد رہی، ملک میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں زیادہ ہوگئیں
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بنیادی ضروریات زندگی بشمول پیاز، دال، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش، گائے کا گوشت، مٹن، کچا دودھ، دہی اور انرجی سیور میں کمی ہوئی ہے۔ . 22 اشیاء مہنگی ہوگئیں
چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ایک سال میں چائے کی قیمت میں 94 فیصد، چاول کی قیمت میں 90 فیصد اور مرچ کی قیمت میں 86 فیصد اضافہ ہوا۔
اسی طرح گزشتہ سال کے مقابلے چینی 81 فیصد، انڈے 2.31 فیصد، لہسن 2.17 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
آلو کی قیمتوں میں 1.43 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 22.16 فیصد، چکن کی قیمت میں 5.44 فیصد، گھی میں 0.97 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.87 فیصد، دالوں کی قیمتوں میں 0.49 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔