اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی پارٹی کو عام انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال میں لاہور میں پارٹی کی موجودہ سیاسی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ظلم کی شام گزر چکی ،نئی صبح جلد طلوع ہوگی، نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کی تیاری کرے۔
نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔اس سلسلے میں گورنر ہا ئو س اور اسٹیٹ گیسٹ ہا ئوس کو پارٹی رہنما ئوں کے لیے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ان مقامات پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس میں عوام کے بنیادی مسائل سنے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے احکامات دیے جائیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔