دلخراش واقعہ،کار سوار لڑکی کو ٹکر مار کر لاش کو گاڑی کے نیچے ڈیڑھ گھنٹے تک گھسیٹتے رہے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں سال نو کے موقع پر پیش آنے والے ہولناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک گاڑی کے نیچے دبی ہوئی لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کے گاڑی کے نیچے پھنسی ہونے کے باوجود کار سوار ڈیڑھ گھنٹے تک اسی علاقے میں گاڑی چلاتے رہے۔

عینی شاہد نے دعوی کیا کہ اس نے کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن جب کار سوار نہ رکے تو اس نے ان کا پیچھا کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔لڑکی کی لاش کار سے گرنے کے بعد کار سوار فرار ہو گئے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کار سواروں کو پھانسی دی جانی چاہیے ۔

 

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]