واٹس ایپ کا بغیر فون نمبر لوگوں سے رابطہ کرنے کا طریقہ متعارف

واٹس ایپ پر زیادہ تر لوگ اپنا فون نمبر اجنبیوں کے ساتھ شیئر کرنے سے گریزاں ہیں کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر اس نمبر کو اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو بغیر فون نمبر کے لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد دے گا۔

wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور ویب صارفین کے لیے واٹس ایپ میں یوزر نیم فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ اس خصوصیت کے ساتھ، ہر صارف ایک صارف نام بنا سکتا ہے اور اسے دوستوں، خاندان اور رابطوں کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم بناتا ہے تو اس کا فون نمبر دوسروں کی نظروں سے پوشیدہ ہو جاتا ہے جس سے صارفین کی سکیورٹی مضبوط ہو گی۔یہ فیچر کچھ عرصہ قبل اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا تھا، اب اسے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔