اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو جج جاں بحق
ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو جج جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ججوں میں علی رازنی اور محمد مغیسی شامل ہیں۔ دونوں جج قومی سلامتی، جاسوسی اور دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی سماعت کر رہے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ تہران اسکوائر کے مصروف علاقے میں سپریم کورٹ کے قریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔ میں جج علی رازنی کو بھی قتل کیا گیا تھا، جس میں ان کی گاڑی میں بم نصب کیا گیا تھا اور وہ اس حملے میں زخمی ہوئے تھے۔