اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کے سمن نوٹس کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ایف آئی اے نے کارروائی جاری رکھی تو اس سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہوں گے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وائس میچنگ کرائی جائے۔
جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے وائس میچنگ کیا کرنا چاہتی ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں ایس ایس پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنی ہے، آج بارہ بجے وائس میچنگ کرنی ہے۔ کس چیز کی درخواست ہے؟
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے بشریٰ بی بی کے طلبی کے سمن معطل کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ ہفتے دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
دوسری جانب آڈیو لیکس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کے تحریری جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
244