ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ 31 جولائی کو ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا ، برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام کے پاس عمارت کا سی سی ٹی وی ہے، جس میں ایجنٹوں کو تیز رفتاری سے کمروں کے اندر اور باہر چھپتے دیکھا جا سکتا ہے۔
برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹوں نے ایران چھوڑ دیا تھا لیکن ان کا ایران میں ایک ساتھی سے تعلق تھا اور دھماکہ خیز مواد کو ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول سے تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ تفتیش کے دوران دیگر دو کمروں میں دھماکہ کر دیا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کی جانب سے پاسداران انقلاب کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ موساد نے انصار المہدی سیکیورٹی یونٹ کے ارکان کو اعلیٰ حکام کی حفاظت کے لیے بطور ایجنٹ استعمال کیا ۔