عارضی رشتے جذبات کی بربادی ہیں،میں سیدھا شادی کروں گی،انمول بلوچ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ رشتے جذبات کی بربادی ہیں اس لیے براہ راست شادی کروں گی۔
اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کیرئیر اور دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ آج کے دور میں ہر کسی نے شادی کے لیے اپنی ترجیحات کا تعین کر رکھا ہے اور بہت سے لوگوں نے ترجیحات کی ایک لمبی فہرست بنا رکھی ہے۔
اداکارہ کے مطابق شادی کے لیے لڑکیاں ہونے والے شوہر سے بہت کچھ مانگتی ہیں کہ وہ امیر، خوبصورت، خواتین کی عزت کرے اور میری ہر بات سے اتفاق کرے۔
انمول بلوچ نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ وہ ایسے مرد سے شادی کریں گی جو خواتین کے بارے میں ایک خاص نظریہ رکھتا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر ہمیشہ ان کی حمایت کرتا ہو۔
اداکارہ کے مطابق یہ درست ہے، شرائط رکھنے کا حق سب کو ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تھک جاتا ہے، 50 سال سے جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، ایک دوسرے کی شرائط پوری کرتے کرتے تھک جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس کے لیے دونوں کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کوئی ایک شخص دوسرے کے لیے 100 فیصد بدل نہیں سکتا اور ایک جیسا نہیں رہ سکتا، اس لیے دونوں کو اپنی شخصیت کو تھوڑا بدلنا ہوگا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com