اسرائیل نے غزہ پر ہزاروں ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا ہے جس سے سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی، ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید
سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات معطل کر دئیے ہیں۔
غزہ کے ہسپتال اسرائیلی بمباری میں شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے ہیں اور شہداء کی میتوں کو ہسپتال کے صحن میں رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلاء کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے بعد چار لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑ گئے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ چھوڑنے کی دھمکی کے بعد، فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب میں واقع دو مرکزی شاہراہوں پر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک محفوظ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔
گزشتہ روز بھی یہودی آباد کار نے اسرائیلی فوج کی موجودگی میں بے گناہ فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔