غزہ پر اسرائیل کا قبضہ بہت بڑی غلطی ہو گی, امریکی صدر

جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی نمائندگی نہیں کرتی جب کہ محمود عباس نے بھی امریکی صدر کی حمایت کی۔دوسری جانب اسرائیل کے نئے وزیر گیڈون ساعار نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق اور شمال دونوں طرف سے آنے والے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے اور اس جنگ سے لبنانی سرحد پر ایک نیا محاذ کھلنے اور ایران کے ملوث ہونے کا خدشہ بھی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انٹونی بلینکن نے سعودی عرب کے دورے کے بعد قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں مصری صدر نے کہا کہ اسرائیل اب اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے۔ مصر کے بعد اینٹونی بلینکن اردن پہنچ گئے اور جہاں سے وہ آج اسرائیل واپس جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا