تعلقات بحال کرنا سعودی عرب اور اسرائیل کے مفاد میں ہے ، امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل اپنے تعلقات بحال کریں۔ یہ امریکہ کے حقیقی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

بلینکن نے اسرائیل نواز لابی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی AIPAC سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں امریکہ کی قومی سلامتی کا حقیقی مفاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات کا خوا ہشمند

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں اور درحقیقت ہمیں اس پراجیکٹ کو آگے لے جانے میں ایک لازمی کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ مکمل سعودی اسرائیل سفارتی تعلقات جلد اور آسانی سے بحال ہو سکتے ہیں۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہم اس سلسلے میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جس میں اس ہفتے میرا جدہ اور ریاض کا دورہ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم، امریکا کا دونوں جزائر سے فوج نکالنے کا اعلان

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca