اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تنازع ختم ہوگیا، امریکا نے تیران اور صنافیر جزائر سے امن دستے واپس بلا لیے ہیں، جو سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کے درمیان تنازع کی وجہ تھے
سعودی عرب اور مصر کے درمیان بحیرہ احمر میں خصوصی اہمیت کے حامل جزائر تیران اور صنافیر کی ملکیت پر نصف صدی سے تنازع چل رہا ہے۔ بعد میں اسرائیل بھی اس کا فریق بن گیا۔
مصر جزیرے سعودی عرب کو دینے پر پر راضی تھا لیکن سعودی عرب اور اسرائیکل نے اس کی مخالفت کی تھی اب امریکہ کے ثالث بننے پر اسرائیل نے اپنا اعتراض واپس لیا ہے
جزیروں کی واپسی کو سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے