کارکنوں کے جیل جانے کواچھا نہیں سمجھتا،اخلاقی طور پر لیڈرکو پہلے جیل جانا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر میری مرضی ہوتی تو میں کسی کو گرفتار نہ کرتا، وہ خود تھک کر واپس چلے جاتے کارکنوں کے جیل جانے کواچھا نہیں سمجھتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے لیکن عمران خان اپنی ضمانتیں کروا کر ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس کو گالی دیتے تھے ضرورت پڑنے پر گلے لگا لیتے ہیں، عمران خان پرویز الٰہی کو گالیاں دیتے تھے، اب وہ پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، عمران خان پر کوئی اعتبار نہیں کر سکتا، سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کبھی اپنے گریبان میں نہیں دیکھا، عمران خان انتقام کی بات کرتے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو جیلوں میں ڈالا گیا، شاہد خاقان عباسی کئی بار پیشیاں بھگت چکے ہیں، پوری (ن) لیگ کو جیلوں میں ڈالا گیا، ہم نے شور نہیں مچایا، کیا آپ نے ہمیں کبھی روتے دیکھا ہے؟، عمران کو کچھ نہیں ہوا ہمارے ساتھ جو ہوا عمران خان کے ساتھ اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا، عمران خان کا خاندان بھی بچاہواہے۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بہروپئیے کے لیے صادق اور امین کے جعلی سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کے لیے کالے قانون کی ڈکشنری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض تاخیر کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے لیکن لاڈلے کو کئی دن اور گھنٹوں تک ضمانت کے لیے انتظار کیا گیا۔ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کا دوہرا معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتا۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca