عمر چھپانے پر مداح نے کنگ خان کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے ایک مداح نے اپنی عمر چھپانے پر پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔

اداکار اپنے مداحوں سے بات کرنے کے لیے اکثر ٹوئٹر پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کرتے ہیں اور یہیں یہ واقعہ پیش آیا۔

 

ایک مداح نے ‘پٹھان کے سیٹ سے اداکار کی بغیر شرٹ والی تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شاہ رخ اپنی 57 سال کی عمر کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں اداکار کو دھمکی دی کہ وہ اپنی عمر چھپانے پر شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز ایسا مت کرو یار، ٹھیک ہے، میں مانتا ہوں کہ میری عمر 30 سال ہے، اب میں نے سچ کہہ دیا ہے اور میری اگلی فلم کا نام بھی ’جان‘ ہے۔

ہمیں فالو کریں