خیبرپختونخوا پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون ایپلی کیشن متعارف کرادی۔
خیبرپختونخوا پولیس نے کمزور طبقات کی پولیس تک آسان رسائی کے لیے موبائل فون ایپ متعارف کرادی ہے۔
خواتین، خواجہ سرا، خصوصی افراد، اقلیتی برادری اور بچے پولیس اسٹیشن میں آئے بغیر اپنے مسائل کی اطلاع پولیس کو دے سکیں گے۔
ایپ میں درخواست جمع کرانے کے بعد پولیس 10 منٹ میں جواب دے گی۔
پولیس ایپ متعارف ہونے سے سائلین کے پولیس سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے
کے پی حکومت کا پولیس کے شعبے میں یہ بہترین اقدام ہے۔