مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنڈی اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مری میں لینڈ سلائیڈنگ، پنڈی اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کا خدشہ پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے پیش نظر مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب کی وارننگ دی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے ملک میں شدت کے ساتھ داخل ہورہی ہیں جس کے باعث آج سے 12 جولائی تک راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج اور کل بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا امکان ہے جب کہ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، اس لیے مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میںنہ نہائیں اور نشیبی علاقوں میں پارکنگ سے گریز کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا