تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل سے کسی خاتون یا اقلیتی امیدوار نے ریٹرن جمع نہیں کرایا. ذرائع کے مطابق 13 سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے 86 آزاد ارکان کے رکنیت کے سرٹیفکیٹ سنی اتحاد کونسل برائے قومی اسمبلی کو جمع کرائے ہیں اور 105 ارکان نے رکنیت کے سرٹیفکیٹ سنی اتحاد کونسل برائے پنجاب اسمبلی کیلئے جمع کرائے ہیں.
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 85 آزاد ارکان نے اپنے رکنیت کے سرٹیفکیٹ سنی اتحاد کونسل برائے خیبر پختونخوا اسمبلی کو جمع کرائے ہیں اور 9 ارکان نے اپنے رکنیت کے سرٹیفکیٹ سنی اتحاد کونسل برائے سندھ اسمبلی کو جمع کرائے ہیں.
120