اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، کالعدم تنظیم کے 8 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، لاہور سے 5 اور سرگودھا سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرگودھا میں کارروائی کے دوران ارشاد اللہ اور محمد طاہر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر ہتھیار اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے رواں ہفتے 382 کومبنگ آپریشن کیے، کومبنگ آپریشن کے دوران 18020 افراد کو چیک کیا گیا جس میں 59 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔