جیل حکام سے ایک شکایت، کپڑوں کو استری کرنے کے لیے فرائی پین نہیں دیا، اسد عمر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے ایک ہی شکایت ہے، انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لیے فرائی پین نہیں دیا

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام کارکنوں کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتار تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہائی پانے والوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال کیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]