لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بہاولپور کور کمانڈر تعینات کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بہاولپور کور کا کمانڈر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمید کے علاوہ دو نئی تقرریوں کا اعلان بھی کیا گیا
جنرل فیض حمید کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو پشاور کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو پاک فوج کا نیا ملٹری سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے آئی ایس پی آر کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ مقرر کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل غفور کو ان کے پیشرو، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ تعینات کیا گیا تھا، جنہوں نے گزشتہ منگل کو بلوچستان میں فوج کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد پاک فوج کے پانچ دیگر اہلکاروں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔