نفر ت انگیز مہم ، ایف آئی اے نے جے آئی ٹی بنادی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہیلی کاپٹر حادثے کو لیکر سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے جس کو کنٹرول کر نے کیلئے ایف آئی اے نے جی آئی ٹی بنادی ہے اور تحقیقات کی دائرہ وسیع کردیا ہے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے کے بعد پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر سائبر کرائمز سرکل کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈی جی سائبر کرائم محمد جعفر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار الدین سید کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
جے آئی ٹی ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

خصوصی کمیٹی منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کی نشاندہی کرکے مقدمات بھی درج کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔