لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر آفیسر ہلال امتیاز (ملٹری) پاک فوج اور اقوام متحدہ کے مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر آفیسر پبلک پالیسی اور نیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری رکھتے ہیں۔
انہوں نے GIS کے شعبہ میں 2010 کے سیلاب کے دوران پبلک پالیسی ریسپانس پر ایک تحقیقی مقالہ مرتب کیا، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔
فوٹوومیٹری کے ذریعے تیزی سے جیو اسپیشل ڈیٹا جنریشن پر ان کے مقالے کے لیے انھیں صدر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انھوں نے NDU واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس سٹریٹیجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اس وقت NUST اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں، ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پودوں کی بیماریوں کا پتہ لگانے پر ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے UNM میں ملٹری جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS) آفیسر کے طور پر IT اور GIS کے مختلف پہلوؤں سے متعلق اپنے کریڈٹ پر کئی تحقیقی اشاعتیں کی ہیں
164